انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس
قومی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی، چار روزہ میچ میں شرکت بھی مشکوک
لندن میں قومی ٹیم کے پہلے روز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا

لندن:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود کی انگلی کی انجری کے باعث چار روزہ پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود نے لندن میں قومی ٹیم کے پہلے روز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ انگلی میں فریکچر کے باعث وہ ٹریننگ سے باہر رہے جبکہ ان کی انجری کا دوبارہ طبی معائنہ کل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل شان مسعود کی انجری کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد چار روزہ پریکٹس میچ میں ان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
موجودہ صورتحال میں شان مسعود کے پریکٹس میچ میں شرکت کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں تاہم ان کی دستیابی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔



