انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

اسرائیلی بربریت جاری ، تازہ حملوں میں 3فلسطینی شہید

حماس کی سویلین اہلکاروںکو عبوری انتظامی کمیٹی سے تعاون کی ہدایات

غزہ(ویب ڈیسک)اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے بعد 486 فلسطینی شہید،1 ہزار 341 زخمی ہو چکے، صیہونی حملوں میں 100 معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 660 ہو گئی،1 لاکھ 71 ہزار 419 فلسطینی زخمی ہو چکے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد سکولوں کو خالی کرا لیا، فلسطینی علاقوں میں کریک ڈائون اور زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رہا، اسرائیل نے رفاہ کراسنگ محدود طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا، کراسنگ سے صرف پیدل آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ادھرغزہ کے انتظامی امور سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
حماس نے سویلین اہلکاروں کو عبوری انتظامی کمیٹی سے تعاون کی ہدایات جاری کر دی۔ حماس دس ہزار اہلکاروں کو غزہ کی پولیس فورس میں شامل کروانے کی خواہشمند ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس اقدام کی مخالفت کا امکان ہے۔ اس وقت حماس کی حکومت میں 40 ہزار سے زائد ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جنہیں نئی انتظامیہ میں برقرار رکھنے کے لیے حماس سرگرم ہے،حماس کے ترجمان حازم قاسم نیکہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے سی افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button