صدرزرداری کی اماراتی ہم منصب سے ملاقات،باہمی امور پرگفتگو
فریقین کا بندرگاہ کے انفرا اسٹرکچر کی توسیع، جدید تجارتی سرگرمیوں پر اتفاق
ابوظہبی(ویب دیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید گہرے کرنے پر گفتگو ہوئی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
صد آصف علی زرداری نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماں کی جانب سے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔دریں اثنا صدر مملکت سے اے ڈی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او کیپٹن محمد جمعہ الشامسی نے خیرسگالی ملاقات کی جس میں صدر نے اے ڈی پورٹس گروپ کی طویل المدتی سرمایہ کاری اور پاکستان کے بحری و لاجسٹکس شعبے میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا اور اسے پاکستان متحدہ عرب امارات اقتصادی تعاون کا ایک اہم ستون قرار دیا۔
صدر مملکت نے اے ڈی پورٹس گروپ کی طویل المدتی سرمایہ کاری کو سراہا اور اسے پاکستان متحدہ عرب امارات اقتصادی تعاون کا ایک اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے خاص طور پر کراچی بندرگاہ پر جاری سرمایہ کاری کو بندرگاہ کی صلاحیت، کارکردگی اور علاقائی مسابقت بڑھانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے بندرگاہ کے انفرا اسٹرکچر کی توسیع، جدید تجارتی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل و کسٹمز سہولت کاری میں تعاون پر اتفاق کیا۔ جاری بیان کے مطابق فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بندرگاہی انفرا اسٹرکچر کی توسیع اور جدید کاری سے تجارتی بہائو مضبوط ہوگا اور پاکستان کی وسیع تر معاشی ترقی اور سمندری تجارت کو فروغ ملے گا۔



