پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث3 ملزم گرفتار

ملزموں نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے 64لاکھ ہتھیائے

لاہور :(بیوروچیف)ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ اسد علی، محمد طلحہ اور ساجد حسین کو لاہور اور شیخوپورہ سے حراست میں لیا گیا۔

ملزم اسد علی نے یونان کے جعلی ویزا پر آف لوڈ ہونے والے مسافر سے 32 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزم محمد طلحہ نے شہری کو یونان ملازمت ویزا کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے بٹورے ۔

ملزم ساجد حسین نے شہری سے سعودی عرب ملازمت ویزا کے نام پر 12 لاکھ 50 ہزار روپے ہڑپ کیے۔گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ملزموں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button