انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

فیض فیسٹیول کا دوسرا روز، فکری مباحث اور دلکش ثقافتی مظاہرے

سیاسی منظر نامے میں میڈیا کا کردار، ’’حلقہ زنجیر میں زباں‘‘ کے عنوان سے اہم نشست

لاہور:(کلچرل رپورٹر)10ویں فیض فیسٹیول کا دوسرا روز لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں فکری مباحث، بامعنی مکالموں اور دلکش ثقافتی مظاہروں کے ساتھ نہایت جوش و خروش سے منعقد ہوا۔

faiz ahmad faiz

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل نے فیسٹول کے عالیشان انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور کتب کے سٹالز و دیگر سیشنز دیکھے۔دن کا آغاز نجی سکول کے طلبہ کی جانب سے پیش کردہ خوبصورت پرفارمنس ”ساقیا! رقص کوئی رقص صبا کی صورت“ سے ہوا جس نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

”سیاسی منظرنامے میں میڈیا کا کردار“ کے عنوان سے ہونے والے فکر انگیز سیشن میں شہزاد غیاث، فیصل وڑائچ، منیزہ جہانگیر اور ڈاکٹر تیمور رحمان نے شرکت کی۔ عظیم شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ نشست ”وہ ہوئے مجھ سے ہم کلام“ میں معین نظامی، کشور ناہید، سلیمہ ہاشمی اور اختر وقار عظیم نے ان کی ادبی خدمات اور روحانی جہات کو محبت اور احترام کے ساتھ یاد کیا۔

”حلقہ زنجیر میں زباں“ کے عنوان سے اہم نشست میں خواجہ سعد رفیق، سینیٹر علی ظفر، فوزیہ شاہین اور سید طلعت حسین نے اظہارِ خیال کیا اور زبان، سیاست اور سماج کے باہمی تعلق پر جامع گفتگو کی۔ ”وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے“ کے عنوان سے سیشن میں محمد حنیف اور عمر خان کے درمیان مکالمہ ہوا، جس میں سنجیدہ موضوعات کو نہایت شگفتہ اور بامعنی انداز میں زیر بحث لایا گیا۔ حاضرین نے اس نشست کو خصوصی طور پر سراہا۔

”سنو گپ شپ“ کے عنوان سے نشست دن کی سب سے پرجوش جھلکیوں میں سے ایک ثابت ہوئی، جہاں سہیل احمد (عزیزی) اور وسع چوہدری نے اپنے مخصوص طنز و مزاح اور برجستہ انداز سے بھرپور داد سمیٹی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button