انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا
دبئی: بچے کو سڑک پر موٹر بائیک چلانے پر 38لاکھ روپے جرمانہ
دبئی :(ویب ڈیسک)دبئی میں بچے کو سڑک پر موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ کر دیا گیا۔
کم عمر بچے کو تفریحی موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم (38 لاکھ پاکستانی روپے)کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے الیکٹرک بائیک بھی ضبط کر لی ہے۔
اماراتی ٹریفک قوانین کے مطابق ضبط شدہ گاڑی چھڑوانےکی فیس 1 لاکھ درہم تک وصول کی جا سکتی ہے۔



