انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینسپورٹس

ہاتھ یا ہتھوڑا؟،پاکستانی 74سالہ نسیم الدین کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹرک،اعزازفلسطین اور پاک فوج کےنام

نسیم الدین کا بیٹا راشد نسیم ، پوتی ، پوتا، بیٹا اور بہو پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا چکے ،حکومتی شخصیات سے ملنے کے خواہاں

لاہور(رپورٹ/ انعام علوی) پاکستانی74سالہ معمر ترین ویلڈر نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹرک مکمل کرلی جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تیسرا عالمی ریکارڈ منظور کر لیا ہے۔

naseem-ul-din-1

نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38ماربل ٹائلوں کو توڑ ڈالا اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائل توڑنے کا تھا ،گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ای میل بھی موصول ہوگئی ہے جبکہ ریکارڈ گنیز بک کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

 

نسیم الدین اس سے قبل اپنے مکے کی مدد سے 163 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں جبکہ ایک ہاتھ کی مدد سے سیب کچلنے کا عالمی ریکارڈ بھی نسیم الدین کے پاس ہے ۔

نسیم الدین کی پوتی ۔ پوتا۔ بیٹا اور بہو پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا چکے واضح رہے نسیم الدین پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کے والد ہیں ۔


نسیم الدین کا کہنا تھا اپنا ریکارڈ فلسطین اور پاک فوج کے نام کرتا ہوں میرا ریکارڈ تمام پاکستانیوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں
74 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام اونچا کیاہے میری فیملی پاکستان کا نام پوری دنیا میں پاکستان کا نام اونچا کررہی ہے گورنمنٹ کی توجہ ہم پر نہیں حکومتی شخصیات سے ملنے کی خواہش ہے جو اب تک پوری نہیں ہو سکی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button