لاہور ( ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کا مذہبی تہوار آج ( بروز اتوار)29مارچ کو جوش و خروش سے منائے گی۔
اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قومی کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
پام سنڈے روایتی طور پر حضرت عیسیٰ ٌکے یروشلم میں داخلےسے منسوب ہے۔ اس روز کی مناسبت سے جلوس بھی نکالے جائیں گے جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
پولیس کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ مسیحیوں کی روایات کے مطابق پیر سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا، مسیحی آنے والے جمعہ کو گڈ فرائیڈے جبکہ اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائیں گے۔



