تازہ ترینسپورٹس

چیمپئنز ٹرافی: ICCوفد کی اگلے ہفتے پاکستان آمد متوقع

شیڈول میں مزید تاخیر متوقع، سٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر جلد ممکن

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیمپیئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) وفد کی اگلے ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کی آمد کی تاریخیں ابھی فائنل نہیں ہوئیں، آئی سی سی نے ابھی تک دورے کیلئے پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریگا جبکہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر بات چیت ہونے بھی متوقع ہے۔ دریں اثنا آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کااعلان مشکل ہے تاہم سٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر ایک دو روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے۔دورہ پاکستان سے بھارتی انکار نے آئندہ برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پی سی بی نے وجوہات جاننے کیلئے 10روز قبل آئی سی سی کوخط لکھا تھا مگر اس پر چپ سادھ لی گئی ہے۔ پاکستان آنے سے انکار کی بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کوئی تحریری وجہ ہی بیان نہیں کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کر چکاکہ وہ کسی بھی صورت میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت سے نیوٹرل وینو پر میچز کیلیے تیار نہیں ہوگا۔ دوسری جانب بھارتی بورڈ نے بھی ہائبرڈ ماڈل کیلئے دیگر بورڈز کو ملانے کی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ ایونٹ میں شریک ہوسکے یا پھر میزبانی ہتھیا لے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button