
لاہور:( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے دوران اموات اور زخمیوں کی تفصیلات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے حوالے سے درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
جسٹس ملک اویس خالد نے سماعت کی درخواست گزار وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ بسنت کے دوران 17اموات جبکہ100سے زائد زخمی ہوئے ،بتایا جائے ذمہ داران کے خلاف کیا کاروائی کی گئی۔
اب تک کتنے لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ،کتنے لوگوں کو سزائیں ہوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔عدالت نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے پتنگ بازوں کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کی درخواست پر ڈی سی لاہور اور ایس ایس پی آپریشنز کو 13 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے درج مقدمات کارروائیوں اور ریکور ہونے والی ڈور اور پتنگوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔



