پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاسائنس و ٹیکنالوجیعلاقائی خبریں

لاہور ہائیکورٹ : مقدمات کے اندراج سے قبل بائیومیٹرک کا اقدام چیلنج

ملتان:(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں مقدمات کے اندراج سے قبل سائلین کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کے اقدام کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ملک محبوب سندھیلہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی جانب سے سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور وسیم اکرم ڈوگر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ یہ اقدام شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، 7 جنوری 2026 کے نوٹیفکیشن اور بعد ازاں 18 مارچ 2026 کو جاری کئے گئے ایس او پیز کے ذریعے مقدمات کے اندراج اور پیروی کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے، حالانکہ ایسا کوئی تقاضا مروجہ قانونی ڈھانچے میں موجود نہیں۔

بائیومیٹرک تصدیق کے نام پر 200 روپے فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ عملی طور پر سائلین سے تقریباً 300 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، جس کے لیے کسی واضح قانونی اختیار یا باقاعدہ قانون سازی کا وجود نہیں،عدالت سے استدعا ہے7 جنوری 2026 کے نوٹیفکیشن اور 18 مارچ 2026 کے ایس او پیز کو غیر قانونی، بلا اختیار اور آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور بائیومیٹرک تصدیق کی شرط کو ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کو بلا رکاوٹ انصاف تک رسائی حاصل ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button