پاکستانتازہ ترین

کسانوں پر زرعی ٹیکس ظلم، اصلاحات کی ضرورت: سردار سلیم حیدر

لاہور ( بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ ، تسلسل اور استحکام میں وکلا برادری کا کردار اہم ہے، وکلا سائلین کے لئے انصاف کی فراہمی آسان بنائیں، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، کسانوں پر زرعی ٹیکس بہت بڑا ظلم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ وکلاء برادری کی جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد اور قربانیاں تاریخی اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری کا انصاف کے حصول میں اہم کردار ہے۔
گورنر نے کہا کہ وکلاء کو چاہئے کہ وہ سائلین کیلئے انصاف کی فراہمی آسان بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس بار وکلاء معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ٹیکس بار وکلا اپنے کلائنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔ گورنر نے کہا کہ زراعت کے شعبے پر توجہ دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس کسانوں پر بہت بڑا ظلم ہے، اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے گورنر کو انہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے وکلا کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ وفد میں عظیم حفیظ سیکرٹری اطلاعات پی ایل ایف پنجاب، شکیل پاشا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، شہزادہ عرفان اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چودھری قمر زمان، منشا سکھیرا، رانا ثاقب منیر، فاروق گجر، نوید اطہر کیانی، شہباز صدیق، رانا کاشف ولایت، طاہر بٹ، و دیگر ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ممبران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button