پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

پنجاب اسمبلی: ڈپٹی سپیکر، حکومتی رکن میں تلخ کلامی، 4 قراردادیں، ایک بل منظور

احسن رضا کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیدیا گیا تاہم وہ خود ہی واک آؤٹ کرگئے، شوکت عزیز بھٹی کا اسامہ لغاری کے خلاف تحریک استحقاق لانے کااعلان

 

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر اور حکومتی رکن احسن رضا کے درمیان شدید تلخ کلامی ممبر کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم تاہم وہ خود ہی چیئر کے رویے کے خلاف واک آؤٹ کرگئے۔

پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر مفاد عامہ سے متعلق چار قراردادیں اور ایک بل منظور دو ایوان میں متعارف کرائے گئے ۔پنجاب اسمبلی کااجلاس ایک گھنٹہ 27منٹ کی تاخیر سے سپیکرملک محمد احمد خاں کی صدارت میں شروع ہوا۔

اجلاس میں حکومتی اقلیتی رکن نے حکومت سے خانقاہ ڈوگراں تامریم آباد تک سڑک بنانے کا مطالبہ کردیا،ان کاکہناتھاکہ مریم آباد شیخوپورہ میں ستمبر میں مسیحیوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے،شیخوپورہ سے خانقا ڈوگرہ سے مریم آباد جی ٹی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے، اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلقہ سوالوں کے جوابات پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری نے دئے۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی عدم موجودگی پر ان کے سوالات موخر کردئیے۔حکومتی رکن کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری نے کہاکہ گورنمنٹ سیڈ فارم دھکڑ پاکپتن کا کل رقبہ 599.25ایکٹر پر مشتمل ہے، گورنمنٹ سیڈ فارم میں سے 322.75 ایکٹر پٹہ دار رقبہ ہے، گورنمنٹ سیڈ فارم سے 119 ایکٹر ڈائریکٹ رقبہ اور باقی کھالوں سڑکوں دریا تھریشنگ فلور ٹیوب ویلز اور کچھ بیرونی لینڈ کی زد میں ہے، پاکپتن میں تجزیہ گاہ مٹی و پانی کیلئے کوئی رقبہ نہیں ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ لغاری نے زرعی یونیورسٹیوں میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کے بیجوں کی 15نئی اقسام سامنے لانے کاانکشاف کیا، اسامہ لغاری نے کلر کہار میں 200 کلو کے زیتون کے پودے لگانے کااعلان کردیا، اورکہاکہ مریم نواز نے 8ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرانسمیشن پلان میں منی ڈیم، لیزر لینڈ بنجر زمینوں کی بحالی ، آسٹریلیا کے بیجوں پر ری سرچ شامل ہے،زرعی یونیورسٹی میں 3سالوں کے دوران 15مختلف بیجوں کی اقسام سامنے لائے ہیں،پوٹھوھار کے علاقہ میں بلیک بیری اگانے پر کام ہو رہا ہے ساڑھے تین ہزار زیتون لگائے جائیں گے۔وقفہ سوالات کے دوران حکومتی رکن احسن رضا نے پاکستانی کسانوں کو بجلی فری نہ دینے پر احتجاج کیا، ان کاموقف تھاکہ بھارت میں کسان بجلی فری سہولت کےساتھ زراعت کو ترقی دے رہا ہے،بھارت نے اپنے حصہ کے پنجاب میں لائلپور زرعی یونیورسٹی سنٹر قائم کر لیا ہےلیکن ہم لائلپور تک ہیں۔

امجد علی جاوید نے انکشاف کیا کہ ملتان کاٹن بیلٹ ختم کرکے ملتان جمخانہ بنایا جا رہا ہے،جس پر سپیکر کاکہناتھاکہ کاٹن بیلٹ کو ختم کرکے جمخانہ بنانا کہاں کی عقلمندی ہے،پارلیمانی کاکہناتھاکہ اگر کہیں ملتان میں کاٹن بیلٹ کو ختم کرکے جمخانہ بنایا جا رہاہے تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے، پنجاب حکومت مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے،حکومت پنجاب ملازمین کی کم از کم اجرت 40000 روپے کو ریگولیٹ کرنے کے لئے بھی پر عزم ہے۔

حکومتی رکن راجہ شوکت عزیز بھٹی نے پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریک استحقاق لانے کااعلان کردیا، سپیکر کو دفتر کی تازہ تصاویر بھیج دیں،ان کاکہناتھاکہ گوجر خان جھنگل میں زراعت آفس اور بلڈنگ ویران پڑی ہے نہ کوئی عملہ ہے اور نہ کوئی سہولیات میسر ہیں،زراعت آفس کی بلڈنگ پر ناجائزلوگ قابض ہیں اور جانور رکھے گئے ہیں،پالیمانی سیکرٹری نے دعوی کیاتھا کہ گوجر خان زراعت آفس فنگشنل ہے زراعت آفیسر اور فیلڈ اسسٹنٹ ہمہ وقت مختلف دیہات میں اپنی سرکاری ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

راجہ شوکت عزیز نے کہا کہ غلط بیانی اور ایوان کے ساتھ ظلم ہے، غلط بیانی پر پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ لغاری کے خلاف تحریک استحقاق بنتی ہے، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہاکہ تھریشر سے ماحولیات کو آلودہ کرتے ہیں،ہماری تھریشر 1965سے آگے نہیں جا رہے،تھریشر کے منہ کے آگے کوئی فلٹر لگوائیں، پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ ہم نے فصلوں کی کٹائی کےلئے تھریشر کے ساتھ ساتھ چوپر بھی استعمال کروائے ہیں جس سے آلودگی کم ہوتی ہے،ایوان میں حکومتی رکن و چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چئیرپرسن سارہ احمد نے ماں کے اپنے تین بچوں کے قتل کرنے کے معاملہ پر ریسرچ کرنے کااعلان کردیا۔

رانا آفتاب احمد نے ایوان میں معاملہ اٹھایا تھاکہ اچھرہ میں ماں نے اپنے تین بچوں کو قتل کردیا تھا، سارہ احمد کاکہناتھاکہ مجھے تجویز دی تھی کہ ایسی مائوں پر ری سرچ کریں جو اپنے بچوں کو قتل کر دیتی ہیں، سارہ احمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مائوں کے اپنے بچوں کے قتل پر ری سرچ شروع کردی ہے جلد ہی ایوان کو آگاہ کروں گی،حکومتی رکن اسمبلی فیلبوس کرسٹوفر نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مسیحی تعلیمی ادارے اقلیت کو واپس کرنے کا مطالبہ کردیا، ان کاکہناتھاکہ مریم نواز کی تعلیمی پالیسیوں کے باعث اب تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کے بجائے ان کی دینی تعلیمی دی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر اب سکولوں و کالجز میں اقلیتی طلبہ کو ان کی مذہبی کتابیں پڑھائی جا رہی ہیں، یہ ادارے ہمارے چرچ کی پراپرٹی ہیں ہمیں واپس کئے جائیں ان کی واپسی سے ہم اسی طریقہ سے خدمت جاری رکھ سکیں۔

پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان نے یقین دلایا کہ محکمہ ہیومن رائٹس کی کمیٹی ایک ماہ میں اقلیتی اداروں کی واپسی کےلیے کام مکمل کرے گی، مسیح سکول کو بحال کرنے حوالے سے کچھ کیس عدالتوں میں ہے پنجاب حکومت کی جانب سے اسکول کی بحالی پر کوئی رکاوٹ نہیں۔ ڈپٹی سپیکر ایک بار پھر پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی پر سیخ پا ہو گئے۔

ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ اور حکومتی رکن احسن رضا کے درمیان نقطہ اعتراض پر بات کی اجازت نہ دینے پر تلخ جملوں کا تبادلہ، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حکومتی رکن احسن رضا کو پنجاب اسمبلی کے ایوان سے باہر نکال دیا، ڈپٹی اسپیکر کاکہناتھاکہ احسن رضا صاحب آپ نے پنجاب اسمبلی کو مچھلی بازار بنا لیا ہے،یہ پنجاب اسمبلی ہے کوئی جلسہ تھوڑی ہے میں نقطہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا،جس کا دل چاہتا ہے اٹھ کر وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کی تذلیل شروع کر دیتا ہے اس کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا،احسن رضا نے پارلیمانی سیکرٹری پر الزام لگایا کہ وہ ہائوس میں غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، ڈپٹی سپیکر کاکہناتھاکہ احسن رضا آپ مداخلت نہ کریں آپ چیئر کو چیلنج کررہے ہیں۔

احسن رضا اب آپ باہر جائیں ، جواب میں انکارکرتے ہوئے احسن رضا نے کہا کہ مجھے باہر نکالنے والے آپ کون ہوتے ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور سمیع اللہ خان احسن رضا کو سمجھاتے رہے،اس موقع پر حکومتی رکن احسن رضا احتجاجا ایوان سے باہر چلے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں اختر سعید یونیورسٹی بل 2026ء ایوان میں پیش کیا بل حکومتی رکن افتخار چھچھر نے ایوان میں پیش کیا، پنجاب اسمبلی میں حکومت نے دی ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے بل دو ماہ کیلئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا، کوتھم گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور بل 2026 منظور کر لیا، بل حکومتی رکن میاں محمد منیر نے ایوان میں پیش کیا۔

کلینیکل سائیکالوجسٹ کی لازمی رجسٹریشن و لائسنسنگ کے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی قرارداد حکومتی رکن عامرہ خان نے ایوان میں پیش کی،قرارداد میں شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ پنجاب میں کلینیکل سائیکالوجسٹس کے لیے جامع اور مؤثر لا ئسنسنگ اور ریگولیٹری نظام موجود نہیں جس کے باعث غیر مستند اور غیر تربیت یافتہ افراد ذہنی صحت کے حساس شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ مطالبہ کیاگیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کلینیکل سائیکالوجسٹ کی لازمی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے علیحدہ جامع قانون سازی کی جائے، ننکانہ صاحب میں کرنٹ لگنے سے 15بھینسوں کی ہلاکت پر نقصان کے ازالہ کےلیے قراردادبھی کثرت رائے سے منظور کر لی ۔

قرارداد حکومتی تکن آغا علی حیدر نے ایوان میں پیش کی، پنجاب میں پبلک پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی سیفٹی کےلیے ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کرلی حکومتی رکن ماریہ طلال نے قرارداد ایوان میں پیش کی شاہکوٹ کالج کو یونیورسٹی سب کیمپس قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظورکرلی قرارداد حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کے اس وژن کو خراج تحسین بھی پیش کیاگیا جس کے مطابق پاکستان خصوصا پنجاب میں تعلیم کو ہر گھر اور ہر شہر تک پہنچایا جائے۔شاہکوٹ، ضلع ننکانہ صاحب اور اس کے گردو نواح میں تقریبا75 کلو میٹر کے دائرے میں کسی یونیورسٹی سب کیمپس کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ وطالبات، خصوصاً طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لہذا مطالبہ کرتا ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہکوٹ، ضلع بنکانہ صاحب کو یونیورسٹی سب کیمپس قرار دیا جائے۔موجودہ انٹر میڈیٹ طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 اور نمبر 2 شاہکوٹ کو اپ گریڈ کر کے ہائرسیکنڈری اسکول کا درجہ دیا جائے اور انٹر میڈیٹ کلاسز ان اداروں میں منتقل کی جائیں۔

پنجاب اسمبلی میں دی یونیورسٹی آف حافظ آباد بل 2026ء ایوان میں پیش کردیا بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان میں پیش کیا۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے بل کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button