پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں،فی یونٹ کتنا اضافہ متوقع

خطہ میں جنگ کے اثرات شعبہ توانائی پر بھی مرتب ہوئے ہیں:سی پی پی اے، اپریل میں درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی:نیپرا سماعت میں موقف

اسلام آباد:( ویب ڈیسک ) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جبکہ اپریل 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مؤقف اختیار کیا کہ اپریل کے دوران خطے میں جاری جنگی صورتحال کے اثرات توانائی کے شعبے پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث اس عرصے میں درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی۔سی پی پی اے حکام کے مطابق مئی کے مہینے میں ایل این جی کے طویل المدتی معاہدوں اور سپاٹ مارکیٹ کے تحت کارگوز موصول ہوئے، جس کے نتیجے میں ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس دوبارہ فعال ہو سکے۔

ادارے نے مزید بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئندہ دو ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس میں صارفین کو بڑے اضافی مالی بوجھ یا غیر معمولی شاکس کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور پیداواری منصوبہ بندی کو بہتر بنایا گیا ہے۔نیپرا درخواست پر تمام فریقین کا مؤقف سننے کے بعد بجلی نرخوں میں مجوزہ اضافے سے متعلق اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button