پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

سدرہ ملک کی ماڈلنگ اور ڈراموں کے بعد فلموں کی طرف اڑان

کسی بھی نئے پراجیکٹ کا حصہ بننے سے پہلے سکرپٹ پر دھیان دوں گی:اداکارہ

لاہور:( انٹرویو،شہزاد فراموش)خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سدرہ ملک نے کہا ہے کہ وہ اس وقت ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل میں اہم کردار نبھا رہی ہیں، تاہم مستقبل قریب میں فلمی دنیا میں بھی بھرپور انداز میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

سی این این اردوڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سینما ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اور وہ اس مثبت تبدیلی کا حصہ بننے کے لیے پُرجوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت میں سرگرم متعدد پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم وہ کسی بھی منصوبے میں شمولیت سے قبل اپنے کردار کے انتخاب پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

سدرہ ملک نے کہا کہ وہ ایسے کردار کی تلاش میں ہیں جو ان کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شائقین کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ سکے۔ اسی لیے انہوں نے تاحال کسی فلم کے لیے حتمی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت سنگیتا کی فلم "مکھو”غلام محی الدین کی "ریڈ لائن” اور سید نور کی "چوڑیاں2” سمیت کئی بڑے فلمی منصوبوں کا اعلان ہو چکا ہے، جس سےفلمی صنعت میں ہلچل ہے اور امید کی فضا پیدا ہوئی ہے۔

ماڈلنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ ملک نے کہا کہ وہ متعدد معروف ملبوساتی برانڈز کے فیشن شوز میں بطور لیڈ ماڈل شرکت کر چکی ہیں۔ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی انہیں شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری اور ماڈلنگ دونوں شعبوں میں معیاری کام ہی ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ مستقبل میں بھی مداحوں کے لیے یادگار پراجیکٹس پیش کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button