
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
مشعل یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے ملاقاتوں کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔
جن پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 جولائی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔



