انٹر نیشنلتازہ ترین

ٹرمپ کے دستخط بے وقعت،قوم نے شہیدایران کو تاریخی الوداع کیا:خامنہ ای

تہران:(ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کو بے وقعت اور بے کار قرار دے دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے شہید ایران کو الوداع کہہ کر تاریخ رقم کی۔

اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدوں کی بار بار خلاف ورزی سے ظاہر ہوتا ہے امریکی صدر کے دستخط ”بے وقعت اور بے معنی‘‘ ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت ایم او یو نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ امریکی صدر کے دستخط نہ صرف بے وقعت ہیں، بلکہ ان کی کوئی افادیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی رویے نے ایک بار پھر یہ بات ثابت کردی ہے کہ اس کے رویے میں ’’غنڈہ گردی، تسلط اور وحشی پن‘‘ بھرا ہوا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے ایک بار پھر امریکا کو ’شیطانِ بزرگ‘ کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم اور وعدہ خلافیوں کا یہ تاریک تجربہ امریکا کی بد دیانتی، غیر معقولیت، ناقابلِ اعتماد ہونے اور پستی کا ایک اور ٹھوس ثبوت ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button