ایک عام تاثر یہ ہے کہ بھارت کی جنوبی ریاستوں کے فلمی سپر اسٹارز کا سٹار ڈم بولی وڈ سے زیادہ دیر پا ہوتا ہے اس کے لئے مثال رجنی کانت ، چرن جیوی ، کمل ہاسن ، موہن لال اور میموتی کی دی جاتی ہے اس حوالے سے ہمیں بھارتی سینما کی چند اہم زبانوں میں بننے والی فلموں اور وہاں کے سٹارز کے حوالے سے ایک تجزیہ کرنا ہو گا ۔
سب سے بڑا سرکٹ بولی ووڈکے پاس ہے جو بھارت کی 25 ریاستوں پر مشتمل ہے لگ بھگ 70 سے 80 کروڑ تک لوگ ہندی اردو فلمیں دیکھتے ہیں ان فلموں کے سپر اسٹارز کو اتنی بڑی مارکیٹ کو اپنے سحر میں مبتلا رکھنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے ہندی اردو فلموں کے سپر اسٹارز جیسے دلپپ کمار، راج کپور ، دیو آنند ، امتیابھ بچن، راجیش کھنہ ، ونود کھنہ ، دھرمیندر، جتیندر، متھن چکروتی ، لگ بھگ 25 سے 30 سالوں تک سٹارز رہتے ہیں ۔
سکرپٹ رائٹرز اور ہدایتکار ان کو مرکزی کرداروں میں لیتے رہے اب چونکہ وی ایف ایک اور ادکاروں نے جم اور کثرت سے اپنی فٹنس لیول کو بہتر کیا ہے لہذا اب سنی دیول، سنجے دت ، شاہ رخ خان، عامر خان ، سلمان خان، اجے دیوگن ،اکشے کمار، ابھی تک مرکزی کرداروں میں کاسٹ ہو رہے ہیں چاہے انکی عمریں 57 سے 67 سال کی ہو چکی ہیں ۔
رجنی کانت تمل ناڈو کے سپر اسٹار ہیں انکی عمر 73 برس ہے ابھی تک ہیرو آتے ہیں تمل ناڈو کی آبادی آٹھ کروڑ چالیس لاکھ ہے تمل فلمیں صرف ایک ہی ریاست میں چلتی ہیں ایک بھاشا اور ایک ہی ثقافت کے لوگ رجنی کانت کے اسٹار ڈم میں مبتلا ہیں ، چرن جیوی تلگو فلموں کے سپر اسٹار عمر 70 سال ہے تلگو بھاشا دو ریاستوں تلنگانہ اورآندھیرا پردیش کی زبان ہے آبادی دونوں ریاستوں کی 9 کروڑ ہے ثقافت ایک سی ہے ، میموتی اور موہن لال ایک چھوٹی سی ساڑھے تین کروڑ کی آبادی کی ریاست کیرالہ جس کی زبان ملیالم ہے وہاں کے اسٹارز ہیں ۔
اس ساری بحث کا مقصد یہ ہے کہ چھوٹی ریاستیں ایک جیسی ثفاقت کی ہوتی ہیں وہاں ایک ہی ہیرو کا سپر اسٹار کا دورانیہ طویل ہوتا ہے جو فلم انڈسری بڑی ہوتی ہے جہاں کا سرکٹ 25 رہاستوں پر ہو آبادی 75 سے 80 کروڑ تک ہو اور ہر ریاست کی ثقافت مختلف ہو وہاں سٹار ڈم قائم رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔
ایک منفرد مثال متھن چکروتی کی ہے طویل عرصے تک ہندی اردو فلموں کے سپر اسٹار رہے ہیں مگر اب بھی بنگالی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ،جیسے قابلی والا اور دسری فلمیں ہیں یہ فلمیں بزنس بھی کر رہی ہیں امتیابھ بچن آج بھی ٹی وی پر سب مہنگے شو کرنے والے ادکار ہیں۔



