انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملک و قوم کیلئے دعائیں

مدینہ منورہ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویؐ میں حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم نے مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دی، جہاں انہیں زیارتِ خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے دوران پاکستان اور پاکستانی قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button