انٹر نیشنلتازہ ترین
سعودیہ: موبائل چارجر پھٹنے سے آتشزدگی،4بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
الاحسا میں چارجر ساکٹ میں لگا رہنے کی وجہ سے افسوسنا ک واقعہ پیش آیا
ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب کے شہر الاحسا میں موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے نخلستانی شہر میں اس وقت پیش آیا جب خاندان کے تمام افراد رات کو سوچکے تھے اور موبائل چارجر بجلی کے ساکٹ میں لگا ہوا تھا۔
گرم ہونے کی وجہ سے چارجر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی، جب تک خاندان کے لوگوں کی آنکھ کھلی تو آگ کافی پھیل چکی تھی۔
رپورٹ کے مطابق خاندان کے سربراہ اور ان کی اہلیہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر دونوں زخمی ہوگئے جبکہ کمروں میں سوئے ہوئے4 بچوں کا دھویں کی وجہ سے دم گھٹ گیا اور ان کی موت واقع ہوگئی۔



