پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:3بچوں کے باپ نے فائرنگ،اہلیہ سمیت 3زخمی ، مبینہ خودکشی کرلی

شہزاد،کنول اور فضہ ہسپتال منتقل،عدنان کو گھر بلا کر قتل کیا گیا:والد،تفتیش جاری:پولیس

لاہور:(سید ظہیر نقوی سے)لاہور کے علاقہ اچھرہ مین بازار میں گھر کے اندر فائرنگ سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔3بچوں کے باپ عدنان نے بیوی، بردار نسبتی اوراس کی اہلیہ کو کو گولیاں مار کرمبینہ خودکشی کرلی۔

تینوں زخمی افراد کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ شہزاد جمشید اس کی بیوی کنول اور 28 سالہ فضا زوجہ عدنان کے نام سے ہوئی، زخمیوں کو گولیاں ٹانگوں، کمر اور بازوں میں لگیں جب کہ 40 سالہ عدنان عابد نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مقتول عدنان کے والد نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام کو تفصیلات بتاتے ہوئے

عدنا ن کے والد اور بھائیوں نے سی این این اردوڈاٹ کا م کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عدنا ن کی تقریبا8سال قبل فضہ کی بڑی بہن شمسہ سے شادی ہوئی تھی جس میں سے تین بچے پیدا ہوئے بعد ازاں عدنان نے شمسہ کو طلاق دے کر اس کی بہن فضہ سے شادی کرلی تھی ۔
عدنان کے والد کے مطابق میرے بیٹے کو اس کے سسرال والوں نے گھر بلا کرقتل کیا ہے جبکہ پولیس تاحال ایف آئی آر درج نہیں کررہی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اچھرہ کے علاقہ محمد علی روڈ کا عدنان اپنی بیوی اور سالی کو ساتھ لے جانے کے لئے آیا جس پر اہل خانہ نے مزاحمت کی تو عدنان نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکرتینوں افراد زخمی ہوئے ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button