انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 برس کی عمر میں چل بسے

مسلسل دو بار بھارت کے وزیراعظم رہے، بطور وزیرخزانہ بھی ذمے داریاں انجام دیں

نئی دہلی ( ویب ڈیسک) سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق من موہن سنگھ کو کچھ دیر قبل طبیعت کی ناسازی کے باعث نیم بیہوش حالت میں دہلی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا علاج کیا تاہم اس دوران وہ دار فانی سے کوچ کرگئے۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004سے 2014تک مسلسل دو بار بھارت کے وزیراعظم رہے تھے۔ سابق ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بطور وزیرخزانہ بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔
انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی اور پھر سیاست دان بنے، اس سے قبل انہوں نے بھارتی اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔ منموہن سنگھ کی 2005سے یہ خواہش تھی کہ سیاچن کو ایک امن کے پہاڑ کی حیثیت سے دنیا بھر میں شناخت مل سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button