دبئی میں زم زم ورلڈ وائیڈ بزنس کنسلٹنسی کا شاندار افتتاح
دبئی (حافظ زاہد علی سے )متحدہ عرب امارات دبئی میں زمزم ال گورنمنٹس ورلڈ وائڈ بزنس کنسلٹنسی کا افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر مشہور ٹک ٹاکر یوٹیوبر چھوٹے بھائی بڑے بھائی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت فرخ کھوکر گورنر سندھ کے صاحبزادے زاہد کامران تسوری وسیم خادم رانا زبیر مرزا فاروق بیگ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
معروف ٹک ٹاک سٹار اور یوٹیوبر چھوٹے بھائی ، بڑے بھائی ، گورنرسندھ کے صاحبزادے زاہد تسوری اور فرخ کھوکھرکی خصوصی شرکت
اس موقع پر افتتاح کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے چھوٹے بڑے بھائی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ کھوکر اور مشہور بزنس مین چھوٹے بھائی بڑے بھائی نے کہا کہ ہم نے گورنمنٹ کے ساتھ مل کر اچھے طریقے سے کام کرنا ہے اور لوگوں کو یہی کہیں گے کہ اپ متحدہ عرب امارات گورنمنٹ کے ساتھ مل کر چلیں اور ان کے قانون کو فالو کریں یہ افس بنانے کا مقصد لوگوں کو اگاہی فراہم کرنا ہے اور ہمیشہ سے ہی متحدہ عرب امارات گورنمنٹ نے ہمیں یہاں پر ترقی کے موقع دیے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں عمر بلوچ ، اسلم سرکانی ، مرزا فاروق بیگ، وسیم خادم ، زبیر مقصود ، سلمان نعیم اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جن لوگوں کو بزنس کے لیے ہماری مدد کی ضرورت ہوگی تو ہم یہاں پر ان کے لیے موجود ہیں جبکہ فرخ کھوکر اور چھوٹے بھائی بڑے بھائی نے کیک بھی کاٹا تقریب میں عبدالغفور عبدالشکور مرزا فاروق بیگ چیئرمین زمزم محمد وسیم خادم سی ای او زبیر مقصود سی ای او سلمان نعیم ایم پی اے ملتان فرخ کھوکر اسلم سرکانی نے انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
زم زم کنسلٹنسی میں نئے کاروبار کیلئے مشاورت اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی

گورنر سندھ کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں سمیت دیگر کنٹری کے لوگوں کے لیے یہ افس کا افتتاح کرنا ایک قابل تعریف ہے۔




