پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار
انٹرنیٹ سروس،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل فعال: ترجمان پی ٹی سی ایل
اسلام آباد :(ویب ڈیسک)ترجمان پی ٹی سی ایل کہا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل اے اے ای ایک کی مکمل بحالی ہوگئی۔
ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل بحال ہوگئی براؤزنگ ہموار ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔
پی ٹی سی ایل نے دعویٰ کیا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل طور پر فعال ہیں۔



