پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
فیصل آباد: ڈاکوؤں نے فائرنگ ،فزیوتھراپسٹ کی جان لے لی
فیصل آباد،لاہور(ویب ڈیسک ،بیوروچیف سے)تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے جھمرہ روڈ پر ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر فائرنگ کر کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 202 رب بھائی والا کے مین بازار کا رہائشی فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر ثاقب ملت چوک سے رات کو گھر آ رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی ۔
ڈاکوؤں نے چند میٹر آگے فزیو تھراپسٹ کو گھیر لیا اور سر پر فائر کیے جس سے اس کی موقع پر موت ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔



