پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

اداکاراحمد علی اکبر اور ماہم بتول ویلنٹائن ڈے پر ایک ہوجائینگے

لاہور(کلچرل رپورٹر )اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوگیا ہے۔احمد علی اکبر کی شادی ماہم بتول سے ہورہی ہے جو وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر اور ماڈل بھی ہیں۔

اداکاراحمد علی اکبر اور ماہم بتول

احمد علی اکبر ویلنٹائن ڈے پر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ شادی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی جو انتہائی سادہ رکھی جائے گی۔

اور اس تقریب میں صرف قریبی دوست احباب ہی شریک ہوں گے۔احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ میں اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی شرکت کی۔
احمد علی اکبر کی ہونے والی دلہن ماہم بتول کئی مشہور برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔

احمد علی اکبراور ماہم بتول قوالی نائٹ میں اداکار عثمان خالد بٹ ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button