پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

نان سٹاپ وارداتیں،لاکھوں کا نقصان،لاہوریئے چکراگئے

نسیم، محبوب، جمشید، رجب اور قیصر سے نقدی، زیورات اور موبائل چھین لیے گئے،مناواں ،نشترکالونی سے گاڑیاں،لوہاری گیٹ،مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور( بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

شاہدرہ ٹاؤن میں نسیم سے 1لاکھ40 ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ملک محبوب سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں جمشید سے 1لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون،

رائے ونڈ میں قیصر سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئرمال میں رجب سے 1لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

مناواں اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد لوہاری گیٹ اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button