چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں
لاہور(سلمان حسین)چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔
رحمان اللہ گرباز 6، صدیق اللہ اتل اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، تینوں کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کیا۔
تین وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابرہیم زادران نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان 103 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔
تاہم 140 کے مجموعی اسکور پر حشمت اللہ شاہدی 40 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں ٹیموں کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ افغانستان اور انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون:
فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، جوس بٹلر (کپتان)، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید، مارک ووڈ۔
افغانستان پلیئنگ الیون:
رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی



