پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

قلات:فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ،ایک اہلکار شہید،4زخمی

کوئٹہ،(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنرقلات نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دیگر 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد طبی امداد دی جارہی ہے، مزید بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب مڈوے کے قریب سیکیورٹی فورسز کا قافلے گزر رہا تھا۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button