صحافیوں کا تحفظ، جرنلسٹ الرٹ ایپ کا آج افتتاح
لاہور(سیدظہیر نقوی )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)نے پارلیمنٹیرین کمیشن برائے انسانی حقوق کیساتھ ملکر ایک بے مثال جرنلسٹ الرٹ ایپ تیار کی ہے۔
کسی بھی غیر یقینی صورتحال، اغوا کی کوشش، حملے، تعاقب یا کسی حادثے کی صورت میں صحافی کی جانب سے پینک بٹن دباتے ہی متعلقہ علاقہ کی یونین اور پریس کلب کے ذمہ داروں اور پی ایف یو جے کی مرکزی قیادت کو مذکورہ صحافی کی لوکیشن سمیت صورتحال کے بارے میں آگاہی ہو سکے گی۔
پاکستان کی صحافتی تاریخ میں اس اہم موبائل ایپلی کیشن کی میڈیا بریفنگ آج بروزہفتہ دن 12 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دی جا رہی ہے۔
پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، جنرل سیکرٹری آصف بشیر چودھری اور نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی،قائم مقام سیکرٹری شیرازی گردیزی اس موقع پر میڈیا کو بریف کریں گے۔



