پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

شوبز شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں لیجنڈ ایوارڈ تقریب

آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے تقریب کا انقعاد کیا،شیر میانداد، شاہدہ منی ،میگھا ، شاہد ، سید نور، آصف خان،پرویز کلیم،غلام محی الدین ،راشد محمود ،مسعود بٹ، سنگیتا،دردانہ ،جرار رضوی،نشو بیگم کی شرکت

لاہور:(رپورٹ اشفاق حسین)آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے شوبز شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں لیجنڈ ایوارڈ تقریب کا انعقاد الحمراء میں کیا۔تقریب میں مسلم لیگ نواز کی مرکزی رہنما نگہت خان،سیاسی رہنما غلام حسین شاہد،اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان ہوتی،نعیم پاشا، گوشی خان،خالدبٹ،

شرجیل،شیر میانداد قوال، صدر پی یو جے نعیم حنیف، صدر نیشل لیبر فیڈریشن جماعت اسلامی لاہور ملک عدنان،ٹک ٹاکر یوایس اے نعیم ملک ، چیئرمین پاکستان گلوبل فاؤنڈیشن اوورسیز،ظہیر مہر، طاہرہ شریف ،ارشد ، سلیمان ملک ،نعیم پاشا ،ملک فیصل،کنول نعمان ،ہنی شہزادی اور دیگر نے شرکت کی ۔

لاہور:اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی سر بکھیر رہی ہیں

میلوڈی کوئین شاہدہ منی اور گلوکارہ میگھا کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگ دئیے۔آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی روح رواں عاصمہ بٹ نے تنظیم کے چیئرمین شجاعت علی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ تقریب میں فلم اسٹار شاہد ،ہدایتکار سید نور،سینئر اداکار آصف خان،پرویز کلیم،غلام محی الدین ،راشد محمود ،اچھی خان،صفدر ملک ،مسعود بٹ،کلیم خان،راجو جمیل،فلم اسٹار نغمہ،ہدایتکارہ سنگیتا،دردانہ رحمنٰ ،امروزیہ،شیبا بٹ،جرار رضوی،نشو بیگم،روبی انعم کو لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

تقریب کی خوبصورتی یہ تھی کہ نغمہ نگار خواجہ پرویز مرحوم اور موسیقار ذوالفقار علی عطرے مرحوم کا بھی ایوارڈ تھا،سینئر صحافی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،نگہت خان،غلام حسین شاہد،ملک عدنان نے شوبز شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کئے۔

لاہور:اداکارہ وگلوکارہ میگھا پرفارم کررہی ہیں

آرٹسٹ نرمل نے موسیقار ذوالفقار عطرے مرحوم کے گیتوں پر مبنی میڈلے پر پرفارم کیا آرٹسٹ فلک محمود نے شاعر خواجہ پرویز کے گیتوں پر مبنی میڈلے پر پرفارم کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔گلوکارہ ماہین الماس نے پرفارم کیا۔گلوکارہ میگھا نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔گلوکارہ ماہم رحمن نے بھی پرفارم کیا،سیاسی رہنما نعیم پاشا نے ایک نظم پیش کی۔

اس موقع پر فلم اسٹار دردانہ رحمنٰ،اداکار آصف خان ،افضل بٹ،نعیم حنیف ،غلام محی الدین ،شاہد ،سید نور ،ارشد انصاری نے عاصمہ بٹ کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ ان شخصیات کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات حکومت کو کرنی چاہیں۔آرٹسٹ فلک محمود نے نغمہ نگار خواجہ پرویز مرحوم کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا خواجہ پرویز کا ایوارڈ سینئر صحافی مجاہد شیخ نے فلم اسٹار شاہد،سید نور،پرویز کلیم،سنگیتا،غلام محی الدین ،صفدر ملک،مسعود بٹ سے وصول کیا۔

میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے آخر میں شاندار پرفارمنس دے کر خوب داد وصول کی،موسیقار ذوالفقار علی عطرے کو آرٹسٹ نرمل نے ان کے گیتوں پر پرفارم کرکے ٹربیوٹ پیش کیا۔ ذوالفقار عطرے کے بیٹوں بلاول عطرے اور میثم عطرے کو ہدایتکار سید نور، شاہد ،صفدر ملک، عاصمہ بٹ نے ایوارڈ دیا۔

فلم باپ کے ہدایتکار ندیم چیمہ،عمران احمد اور شاعر نعیم وزیر کو گلدستہ پیش کیا گیا ،غلام حسین شاہد اور نگہت خان نے ہدایتکار سید نور ،فلم اسٹار شاہد ،کلیم خان،شاہدہ منی اور نغمہ بیگم کو ایوارڈ دئیے۔عاصمہ بٹ اور ماجد نذیر نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button