پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہورمیں بھی ڈانس پارٹی پر چھاپہ،درجنوں مرد،خواتین گرفتار

خواتین بغیر لیڈی کانسٹیبل کے پولیس گاڑی میں تھانہ منتقل،متعددگرفتارافرادسازباز کے بعد رہا،پارٹی میں شراب،منشیات کا استعما ل ہورہا تھا:باٹا پورپولیس

لاہور:(بیوروچیف) قصور کے بعد لاہورمیں بھی پولیس نے فارم ہائوس پر جاری ڈانس پارٹی سے متعدد خواتین اور مردوں کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کیا، کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیں،ڈانس پارٹی تیڑہ پنڈ میں گرین آرچرڈ میں واقع فارم ہاوس پر جاری تھی۔

پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاؤس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں 15 سے زائد خواتین اور 40 سے زیادہ مردوں پر 1245/25مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی گھنٹے تھانے میں رکھنے کے بعد لیڈی پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا۔ تاہم اس دوران ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خواتین کو بغیر لیڈی کانسٹیبل کے پولیس گاڑی میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں شراب نوشی اور منشیات کا استعمال ہو رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button