لاہور(بیوروچیف)اے وی ایل ایس ماڈل ٹاؤن کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جاں بحق ہوگیا ۔
اے وی ایل ایس ماڈل ٹاؤن کے تھانیدار افضل نے3بھائیوں کو موٹرسائیکل چوری کے الزام میں پکڑا تھا،گزشتہ روز مبینہ تشدد کے باعث ایک بھائی پرویز تھانے میں دم توڑگیا۔
بتایا گیا ہے کہ پرویز کا چند روز قبل گردے کاٹرانسپلانٹ ہوا تھا،فیصل ٹاؤن پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔



