پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ایکسئین سمیت لیسکو کے اعلی ٰافسروں پر اندھا دھند فائرنگ

افسران پتوکی سے ہلہ سب ڈویژن جا رہے تھے، معجزانہ طور پر سب محفوظ رہے،چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر کی واقعہ کی شدید مذمت

لاہور(بیوروچیف)پتوکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے لیسکو افسران پر سیدھی فائرنگ،تمام افسران معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ترجمان لیسکو کے بیان کے مطابق ایکسیئن پھولنگر نوید احمد بھٹی، ایس ڈی او پتوکی سٹی سلمان اکبر، ایس ڈی او پتوکی رورل ذوالفقار علی، ایس ڈی او ہلہ سب ڈویژن عمیر سرفراز چیمہ اور ایس ڈی او سرائے مغل جنید علی کے ہمراہ پتوکی سے ہلہ سب ڈویژن جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیسکو افسران کی جانب سے مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات لیسکو افسران کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتے۔

لیسکو بحیثیت ادارہ ہمیشہ اپنے افسران و ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزموں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button