پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، 3ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

کاہنہ میں سہیل عرف شانی،ڈیفنس چرڑ گاؤں میں ڈاکو شیرافضل اورسول لائن کرول میں ڈاکو محمد حسین ساتھیوں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور:(بیوروچیف)سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم زیرحراست ملزم سہیل عرف شانی کو نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا، ملزم سہیل عرف شانی ڈکیتی، چوری اور دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے مفرورحملہ آوروں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی ۔

ادھر ڈیفنس کے علاقے چرڑ گاؤں میں مبینہ مقابلے کے دوران شیر افضل نامی ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ سول لائن کرول کے علاقے میں محمد حسین نامی ڈاکو مارا گیا۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو ڈکیتی اور قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button