پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں
پنجاب:بیروزگاری میں بڑااضافہ،لاکھوں نوجوان خوار

لاہور:( بیوروچیف)پنجاب میں نوجوانوں کی بیروزگاری بڑا چیلنج بن گئی،ورکنگ ایج گروپ کے 35 لاکھ افراد بیروزگارہیں۔صوبے میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے تجاوزکرگئی۔
لیبر فورس سروے کے مطابق پنجاب میں 4کروڑ 94 لاکھ کی لیبرفورس موجود ہے،پنجاب حکومت نے روزگار کے فروغ کیلئے ایمپلائمنٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبے کے 6بڑے اضلاع میں روزگارمراکز قائم کیے جائیں گے،محکمہ لیبر کو دو سالوں میں لیبر مارکیٹ کو جدید بنانے کا ٹاسک سونپ دیاگیا،سنٹرزفیصل آباد،گوجرانوالہ،لاہور،ملتان،رحیم یارخان،سیالکوٹ میں تعمیر ہوں گے۔



