پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

کوئلہ ،لکڑی پرباربی کیو، کھانا پکانے والے ہوٹلوں کیخلاف مقدمات کا حکم

پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس ،باربی کیو سٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کا حکم،فضائی آلودگی برداشت نہیں ،فوری جرمانے بھی ہوں گے:ڈی جی ماحولیات

لاہور:(بیوروچیف)ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پنجاب بھر میں کوئلہ اور لکڑی استعمال کرنے والے ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایسے تمام ریسٹورنٹس اور باربی کیو سٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کا حکم دے دیا گیا۔ ڈی جی عمران حامد شیخ نے کہا کہ کھلی جگہوں پر دھواں، چکنائی اور بدبو پھیلانے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم عدولی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت فوری جرمانے اور مقدمات ہوں گے۔ فضائی آلودگی برداشت نہیں کی جائے گی ،دھواں اور سموگ پھیلانے والے ہوٹل مالکان تیار رہیں ، صوبہ بھر میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ای پی اے کے مشترکہ ایکشن پلان کے تحت کھلے پکوان والے ہوٹلوں کی سخت نگرانی کی جائے گی،15 دن میں سَکشن سسٹم نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔حکومت پنجاب کا واضح پیغام ہے کہ دھواں چھوڑنے والے ریسٹورنٹس کی کوئی گنجائش نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button