پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

تقرروتبادلے،مدثر ریاض سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات

ناصر محمودAIG ویلفیئر سی پی او ،توقیرمحمدSSPآپریشنزلاہورمقرر

لاہور(بیورو چیف) 2سیکرٹریزکے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کو تبدیل کرکے کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز مدثر ریاض ملک کو تبدیل کر کے سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ۔
اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔دوسری طرف ایس ایس پی انٹیلیجنس CTD فیصل آباد توقیر محمد نعیم کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ناصر محمود باجوہ کو اے آئی جی ویلفیئر سی پی او تعینات کر دیا گیا۔کیپٹن ریٹائرڈ سلیم عباس کلاچی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button