لاہور ( سپورٹس رپورٹر) عمان کے شہر مسقط میں 26 نومبر تا 4 دسمبر تک جاری رہنے والے مینز جونیئر ایشیاء ہاکی کپ 2024 کے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو صفر کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی. پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک مکمل کی۔جبکہ محمد عماد ، رانا ولید اور زکریا حیات نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بنگلا دیش کھیل کے اختتام تک گول سکور کرنے میں ناکام رہا۔



