انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان کیلئے بڑااعزاز،5نوجوان ملکہ الزبتھ دوئم کامن ویلتھ ٹرسٹ100ینگ لیڈرزایوارڈ کیلئے منتخب

لندن:(حسنین جمیل) پاکستان کی 2خواتین سمیت 5باصلاحیت نوجوان عالمی سطح پر اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے QECT 100 ینگ لیڈرز 2026 کیلئےمنتخب کرلئے گئے ۔

دانش سہیل،فرخ گل رانجھا،جوشوا دلاور،حدیقہ بشیر،حسن اشرف نے عالمی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے QECT 100 ینگ لیڈرز 2026 ایوررڈزاپنے نام کرلئے۔ یہ اعزاز ان کی قیادت، سماجی خدمات اور مثبت تبدیلی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

ملکہ الزبتھ دوئم کامن ویلتھ ٹرسٹ کی فہرست میں شمولیت سے حاصل کامیابی سے نہ صرف پاکستان کا نام روشن ہوا بلکہ نوجوانوں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔

 

لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ پاکستانی سفارت خانے کو تاکید کرے کہ ایسے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کو پرموٹ کریں تاکہ بیرونی دنیا میں پاکستانی ساکھ بہتر سے بہتر ہو۔

 

ان نوجوانوں کو دولت مشترکہ کے 56 رکن ممالک سے موصول ہونے والی ہزاروں درخواستوں میں سے ایک نہایت سخت اور مسابقتی انتخابی عمل کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔

 

پاکستان سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان رہنما سماجی مسائل کے حل، کمیونٹی کی ترقی، شمولیتی اقدار کے فروغ، اور اپنے اپنے شعبوں میں پائیدار اقدامات کے لیے متنوع اور اختراعی طریقہ کار کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ اعزاز نہ صرف انفرادی صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف ہے بلکہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ پاکستانی نوجوان قومی اور عالمی سطح پر ایک زیادہ شمولیتی، پائیدار اور منصفانہ مستقبل کی تشکیل میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس ایوارڈ کے تحت منتخب نوجوانوں کو عالمی سطح پر سرگرم تبدیلی لانے والے افراد کے ایک مضبوط نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی، جبکہ رہنمائی، صلاحیتوں میں اضافے اور بین الاقوامی سطح پر زیادہ نمایاں ہونے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو مزید وسعت دے سکیں۔

واضح رہے کہ کیو ای سی ٹی 100 ینگ لیڈرز ایوارڈز اُن غیرمعمولی نوجوان رہنماؤں کو دیے جاتے ہیں، جو پانچ اہم شعبوں میں تعلیم اور روزگار، ماحولیات، خوراک اور زراعت، صحت میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button