پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

 ہائیر سیکنڈری سکول رچھ بہن ایبٹ میں آزادی کاجشن،طلبہ میں انعامات تقسیم

 مہمانِ خصوصی ریاض ملک، پرنسپل وقار احمد، محمد حنیف، فیضان ہاشمی، راجا صادق، راجا تیمور کا خطاب،میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز سیف احمد، سعد خان، محمد احمد اور دیگر کو شیلڈز اور انعامات دیئے گئے

ایبٹ آباد: (نمائندہ خصوصی) 14 اگست 2026 کو یومِ آزادی کے موقع پر ہائیر سیکنڈری اسکول رچھ بہن ایبٹ آباد میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی  ادیب، شاعر اور کالم نگار محمد ریاض ملک تھے۔
 ریاض ملک کا اپنا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے اور وہ خود بھی اس ادارے سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ نظامت کے فرائض سردار سعد نے سرانجام دیئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔
سکول کے وائس پرنسپل محمد حنیف اعوان نے مہمانِ خصوصی ریاض ملک اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اسکول کے طلبا کی طرف سے جشنِ آزادی کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ تقریب میں حالیہ میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
 جماعت نہم کے بلاول اور صائم (آرٹس گروپ)، عطا محمد، عبد المعید اور صائم خان (سائنس گروپ) اور جماعت دہم کے سیف احمد، سعد خان اور محمد احمد شامل تھے۔
 طلبا کے علاوہ سکول کے سٹاف ممبر راشد سرفراز، اساتذہ کامران وقار، صفدر زمان اور وائس پرنسپل محمد حنیف اعوان کو بھی بہترین کارکردگی پر شیلڈز پیش کی گئیں۔
 مہمانِ خصوصی ریاض ملک نے اپنے خطاب میں سکول کی تعمیر و ترقی کے لیے پرنسپل وقار احمد خٹک، وائس پرنسپل حنیف اعوان اور اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد دی اور انہیں اپنی کتب اور نقد انعام بھی دیا اور سکول کی لائبریری کے لیے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا اور اپنی دس خوب صورت تصانیف بھی اسکول کے لائبریرین اظہر خان تنولی کو بطور تحفہ پیش کیں۔
انہوں نے خطاب کے دوران وطن عزیز کی خاطر جان کی قربانیاں دینے والوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔ سابق پرنسپل راجا صادق نے بھی ہونہار طلبا کو نقد انعام دیا۔ سکول کے ماہرِ مضمون ساجد وسیم اور فیضان ہاشمی، سابق پرنسپل راجا محمد صادق، پی- ٹی- سی چیئرمین راجا تیمور اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہونہار طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی۔
تقریب کے آخر میں تقریب کے میزبان اور سکول کے پرنسپل وقار احمد خٹک نے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو مبارک باد دی اور اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف ممبران کی خدمات کو سراہتے ہوئے مہمانِ خصوصی ریاض ملک کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا بہترین اہتمام کیا گیا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button