لاہور ( سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں ایک کروڑ روپے انعام کا چیک پیش کر دیا ۔ فاتح قومی ٹیم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پر پی سی بی کے دفتر پہنچی۔
اس موقع پر انہوں نے پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا جب کہ دو کروڑ روپے کے جو اخراجات ہوئے ان کی ادائیگی بھی بذریعہ چیک کی گئی۔ ملاقات کے دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم نے کم وقت میں اپنی ٹیموں میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، سی ای او کو کہہ دیا ہے کہ ہم اونر شپ دیں گے۔
جس طرح انڈر 19، پاکستانی شاہین اور ویمن کرکٹ اہم ہے اس طرح ہمارے لیے بلائنڈ کرکٹ بھی ہے، تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سمیت دیگر بڑے ایونٹس آگے آرہے ہیں امید ہے اللہ تعالیٰ اس میں بھی ہمیں کامیاب کرے گا۔
دریں اثنا محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے آخری نشستوں سے گرائونڈ کے نئے ویو کی تعریف کی، خندق کے اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کر دی۔ محسن نقوی نے کہا ہے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو مکمل کر لیں گے۔
One Comment
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔




Hello, Neat post. There is an issue along with your web site in web explorer, may test this?K IE nonetheless is the market chief and a huge section of folks will pass over your fantastic writing because of this problem.