انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف جنرل جوزف عون لبنان کے صدر منتخب

 بیروت (ویب ڈیسک) لبنان کے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔ صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لبنانی پارلیمنٹ کے 128ارکان میں سے 99ارکان نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا۔
 جنرل جوزف عون ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں دوتہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ خیال رہے کہ سابق صدر میشیل عون کی مدت صدارت اکتوبر 2022میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی تھا۔حزب اللہ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار سلیمان  گزشتہ روز جوزف عون کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔
 60سالہ جنرل جوزف عون نے مارچ2017لبنانی فوج کی کمان سنبھالی تھی، صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لبنان کے پاس شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا تاریخی موقع ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button