انٹر نیشنلتازہ ترین

پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سانس لینے میں دشواری

پلیٹ لیٹس کم ہونے پر خون بھی لگایا گیا، ویٹی کن

ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک )کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس کی طبیعت گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوگئی ہے۔
ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، پلیٹ لیٹس کم ہونے پر انہیں خون بھی لگایا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 88سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14فروری سے ہسپتال میں داخل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button