پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

انسانی سمگلنگ:84 ایجنٹوں کی نشاندہی، پاسپورٹ بلاک

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن سمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

انہوں نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا جس میں ان 84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ان 84 انسانی سمگلروں کی نشاندہی پاکستان ہائی کمیشن نے کی ہے، ان میں سے جن سمگلروں کی شناخت ہو چکی ہے ان کے پاسپورٹ فوری طور پر بلاک یا منسوخ کرکے رپورٹ کریں۔مراسلے میں اس معاملے کو اولین ترجیح دینے کا کہا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button