انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
بھارت پانی روکتا ہے تو پھر جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، بلاول
پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو
برسلز (ویب ڈیسک) پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پھر پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھاکہ بھارت کی پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور بھارت کی طرف سے پانی روکنا ہمارے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہماری بقا ہے، کسی صورت اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے، ہم نے کبھی نہیں کہا دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے، ہم ہرگز جنگ نہیں چاہتے، اگر بھارت پانی روکتا ہے تو پھر پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔



