پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

حادثات، تیزرفتاری،اوور لوڈنگ روکنے کیلئے ای چالان ہونگے:اطہروحید

چوکیوں پر کیمرے نصب، سیف سٹیز سے مانیٹرنگ ، مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کریں گے :سی این این اردوڈاٹ کام سے گفتگو

لاہور:( رپورٹ: میاں عمران ارشد) ہائی ویز پر خطرناک حادثات کو روکنے، اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ پر قابو پانے کے لئے کیمروں سے ای چالان ہونگے۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے سی این این اردوڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی 362 ہائی ویز پر موجود چوکیوں پر کیمروں کی تنصیب ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ کیمروں کو سیف سٹیز کے ساتھ منسلک کرکے مانیٹرنگ کی جائے گی اوور سپیڈنگ پر کیمروں کی مدد سے بروقت ای چالان کرکے سپیڈ لمٹ کو کنٹرول کرکے خطرناک حادثات پر قابو پایا جائیگا۔

ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے مز ید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے چالان کئے جائینگے، سیف سٹیز اور پی ایچ پی میں کوآرڈنیشن کیلئے46 اہلکاروں کو متعلقہ سیف سٹیز کے دفاتر میں تعینات کر دیا ہے ۔

پنجاب بھر میں ہائی ویز پر کیمروں کی تنصیب کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منظوری دیدی ہے اگلے مالی سال میں کیمروں کی تنصیب مکمل کرکے ای چالاننگ شروع کردی جائیگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button