انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

دبئی پولیس کے بھیس میں لوٹنے والے 4 پاکستانی گرفتار

ملزموں کو 2، دو سال قید، 10لاکھ درہم جرمانہ: پانچواں ملزم عدم ثبوت پر بری

دبئی (ویب ڈیسک) 4پاکستانیوں کو دو دو سال قید اور مجموعی طور پر دس لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں الرفا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں رواں برس 29مارچ کو دو بھارتی شہریوں کو پولیس اہلکاروں نے اغوا کرکے لوٹ لیا تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بھارتیوں کو اغوا کرکے لوٹنے والے پولیس اہلکار نہیں تھے بلکہ بہروپیے تھے۔
دبئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ملزمان کے خاکوں کی مدد سے چھاپا مار کارروائی میں 4 افراد کو حراست میں لیا جن کا تعلق پاکستان سے تھا۔ ملزمان نے اعتراف جرم میں بتایا کہ ان بھارتیوں کے پاس بھاری رقم ہونے سے متعلق انھیں ان کے گینگ میں شامل ڈرائیور نے بتایا تھا۔
ملزموں نے مزید بتایا کہ سیاہ کار میں ہم نے بھارتیوں کا پیچھا کیا اور المنخول کے قریب روکا جہاں دو مجرموں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے تلاشی لی۔ ملزموں کے بقول ہم ان دونوں بھارتیوں کو علیحدہ علیحدہ گاڑیوں میں لے گئے اور انھیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیسے چھین کر چھوڑ دیا۔
پانچ ملزموں میں سے ایک ماسٹر مائنڈ تھا، ایک ڈرائیور تھا اور دو نے پولیس اہلکار کا بھیس بدلا جب کہ آخری ملزم نے کسی بھی کارروائی میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔
عدالت نے شواہد اور اعتراف جرم پر چار ملزموں کو دو دو سال قید اور ڈھائی ڈھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی جب کہ پانچویں ملزم کو ناکافی ثبوت کے باعث بری کر دیا۔ سزا مکمل ہونے کے بعد چاروں ملزمان کو ملک بدر کر دیا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button