انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

دبئی:پاکستانی سفیرکا ہیلتھ نمائش، ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی کا دورہ

دبئی : (حافظ زاہد علی سے )دبئی میں عرب ہیلتھ نمائش جاری ہے ، پاکستان سمیت 90 ممالک اور پاکستان سے 40 کمپنیاں بھی شریک ہیں۔ سفیر پاکستان فیصل ترمذی نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا ۔

امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دنیا کے مختلف حصوں میں پاکستان کی برآمدات کو متنوع شعبوں میں بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ پائیدار معاشی ترقی حاصل کی جا سکے۔

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں عرب ہیلتھ 2025 کے دوران پاکستان پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے جراحی اور طبی مصنوعات کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار کو سراہا اور صحت کے شعبے میں ملک کی خدمات پر فخر کا اظہار کیا۔

پاکستان پویلین میں 40 ممتاز پاکستانی کمپنیاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیرِ سرپرستی موجود ہیں، جو پاکستان کی صحت کے شعبے میں مینوفیکچرنگ اور اختراعات کی صلاحیتوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے تجارتی اور سرمایہ کاری قونصلر علی زیب خان اور یو اے ای میں پاکستان کے سفارتی مشن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

دبئی:پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ گروپ فوٹو

دریں اثنا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ہیریوٹ واٹ یونیورسٹی دبئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور سٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر اپنی بصیرت انگیز پریزنٹیشن کے دوران سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے بھرپور ثقافتی اور تاریخی ورثے پر روشنی ڈالی جس کی جڑیں وادی سندھ کی تہذیب اور گندھارا تہذیب جیسی قدیم تہذیبوں میں پیوست ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی بھرپورتاریخ کے ساتھ جدید دنیا میں ایک منفرد ثقافتی ورثہ کا حامل ہے ۔

دبئی:پاکستانی سفیر فیصل ترمذی نمائش میں شریک ہیں

انہوں نے پاکستانی طلبا پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے دوروں میں بین الاقوامی دوستوں کو ساتھ لائیں تاکہ پاکستان کی متحرک سیاحتی صلاحیت اور پرتپاک مہمان نوازی کو فروغ دیا جا سکے۔ انٹرایکٹو سیشن کا اختتام طلبا کی بھرپور شرکت اور دلچسپی کے اظہار کے ساتھ ہوا جنہوں نے سفیر کی جانب سے پیش کردہ خیالات کو سراہا اور پاکستان کے ورثے اور مواقع کو مزید دریافت کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button