گوجرانوالہ :(ویب ڈیسک )وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اﷲ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
رانا ثناء اﷲ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے۔مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے رانا ثناء اﷲ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا اوررانا ثناء اللّٰہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔


